خیبرپختونخوا میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات ملتوی
ایبٹ آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)خیبرپختونخوا میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے گئے ہیں ، یہ حکم نامہ پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے جاری کیاہے 27 مارچ کو خیبر پختونخوا میں دوسرے مرحلے کے انتخابات ہونے تھے۔
پشاور ہائی کورٹ کے ایبٹ آباد بنچ نے ضلع کوہستان سے تعلق رکھنے والے دو شہریوں ملک اورنگزیب اور محمد اقبال کی درخواست پر فیصلہ کیا ہے دونوں کی طرف سے شیڈول تبدیل کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔
عدالتی فیصلے کے مطابق صوبے میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات برف باری سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس سے صاف اور شفاف انتخابات ممکن نہیں ہو سکتے۔
پشاور ہائی کورٹ کی طرف سے آج فیصلہ سنایا گیا، الیکشن کمیشن کو رمضان کے بعد برفانی علاقوں میں الیکشن منعقد کرانے کی ہدایت کردی
فیصلے میں ہزارہ ڈویژن کے پانچ اضلاع کے لیے 20 جنوری کو جاری ہونے والا شیڈول کالعدم قرار دیا۔
بلدیاتی انتخابات روکنے کیلئے پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ میں رٹ پٹیشن دائر کی گئی تھی کہ برف باری اور دیگر مسائل کے باعث ہزارہ ڈویژن میں انتخابات ممکن نہیں۔
جن پانچ اضلاع کے علاقوں میں انتخابات ملتوی ہوئے ان میں ضلع ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، اپر اور لوئر کوہستان، کولائی پلاس کوہستان، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، لوئر دیر، اپر دیر، چترال، اپر اور لوئر کرم، اورکزئی، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان شامل ہیں۔
عدالتی فیصلے کے بعد صوبائی الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا نے بھی انتخابات منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سے رمضان کے بعد انتخابات شیڈول کرنے کی درخواست کر دی۔
Comments are closed.