وزیراعظم عمران خان چار روزہ دورے پر چین روانہ
فوٹو :فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) عمران خان کو چینی قیادت کی جانب سے خصوصی دعوت دی گئی ہے وزیراعظم چار روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے۔
وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلی سطح کا وفد بھی ہوگا جس میں کابینہ کے ارکان اور اعلٰی سرکاری حکام شامل ہیں جو دو طرفہ تعلقات اور باہمی روابط کیلئے ناگزیر ہیں.
اس دوران ایک عالمی مقابلے کی حیثیت سے اولمپک گیمز میں دنیا کے لوگوں کے درمیان باہمی مفاہمت اور دوستی قائم کرنے پر توجہ دی جائے گی۔
امریکہ سمیت بعض ممالک نے شرکت سے انکار کے شمولیت کا اعلان کیا تھا، بیجنگ جلد ہی موسم سرما اور گرما کے اولمپک گیمز کی میزبانی کرنے والا پہلا شہر بن جائے گا۔
وزیراعظم اپنے دورے میں چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ دونوں ملکوں کے رہنما دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلووں کا تفصلی جائزہ لیں گے.
ان ملاقاتوں میں پاک چین اقتصادی راہداری سمیت اقتصادی تعاون اور تجارت میں اضافے پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔ وہ بڑے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔
اس دورے سے پاکستان اور چین کے د رمیان مضبوط شراکت داری کو نئی بلندیوں پرلے جانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے دو طرفہ عزم کی تجدید ہوگی دورے میں مفاہمت کی کئی یادداشتوں اور معاہدوں پردستخط کیئے جائیں گے۔
بیجنگ میں وزیر اعظم عمران خان چین کی ممتاز کاروباری شخصیات ، چینی تھنک ٹینکس کے نمائندوں، ماہرین تعلیم اور صحافیوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے.
Comments are closed.