جسٹس فائز عیسی نے گورنر بلوچستان کی گاڑی کو چالان کروا دیا

فوٹو :فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائزعیسی ایوان صدر سے پیدل سپریم کورٹ پہنچے اس دوران انھوں نے گورنر بلوچستان کے اسکواڈ کی گاڑی کا چالان کروا دیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی حلف برداری تقریب ایوان صدر میں ہوئی، جسٹس قاضی فائزعیسی تقریب حلف برداری کے بعد ایوان صدرِ سے پیدل سپریم کورٹ آرہے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ججزگیٹ کے قریب کالے شیشوں والی گاڑی کھڑی دیکھ کر جسٹس قاضی فائزعیسی نے اپنی سکیورٹی کے لیے مامورعملے کو نشاندہی کی۔

یہ گاڑی گورنر بلوچستان کے اسکواڈ کی تھی تاہم جسٹس قاضی فائز عیسی نے گورنر بلوچستان کے اسکواڈ میں شامل پولیس کی گاڑی کا 600 روپے کا چالان کروادیا۔

اس دوران ٹریفک پولیس نے چالان کاٹنے سے قبل موقع غنیمت جانتے ہوئے فوری قانونی کارروائی کرتے ہوئے گاڑی پر لگے کالے شیشے بھی اتاردیے۔

رپورٹ کے جسٹس فائز عیسی نے گزشتہ روز فٹ پاتھ سے صحت کارڈز کے بورڈ بھی ہٹانے کی ہدایت کی تھی، واضح رہے کہ جسٹس فائز عیسی اکثر واک کرتے سپریم کورٹ آتے ہیں.

Comments are closed.