کراچی واقعہ نے جمہوریت کے جعلی علمبردار بے نقاب کر دیئے

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کراچی واقعہ نے جمہوریت کے جعلی علمبرداروں کو بے نقاب کر دیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کراچی میں ریلی پر لاٹھی چارج پر آج انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر سید امین الحق اور خالد مقبول صدیقی سمیت ایم کیو ایم پاکستان کے مختلف رہنمائوں کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی.

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پرامن مظاہرین کو طاقت اور آنسو گیس سے منتشر کرنا جمہوری حقوق کی نفی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے بلدیاتی قانون کو پاکستان مسلم لیگ نون سمیت تمام جماعتوں نے مسترد کر دیا ہے۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کا نائب چیئرمین کی حیثیت سے وزیر خارجہ نے سندھ کا بلدیاتی نظام ترجیحی بنیادوں پر تبدیل کرنے پر زور دیا۔

Comments are closed.