آپ مکافاتِ عمل کا شکار ہوئے، رونے دھونے اور ڈرامہ کرنےکا فائدہ؟
لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے آپ سازشی ہیں اور آپ مکافاتِ عمل کا شکار ہوئے، رونے دھونے اور ڈرامہ کرنےکا فائدہ؟ مریم نواز کا وزیراعظم کی گفتگو پر ردعمل آگیا ہے.
مریم نواز نے کہا وزیراعظم عمران خان کی عوام سے فون کالز پر ردعمل میں کہا کہ آپ کی دھمکیاں کہ اقتدار سے نکالا گیا تو مزید خطرناک ہوجاؤں گا، گیدڑ بھبکیوں کےسوا کچھ نہیں ہیں.
انھوں نے کہا کہ نہ آپ نواز شریف ہیں جس کے پیچھےعوام کھڑی تھی نہ آپ بیچارے اور مظلوم ہیں، آپ سازشی ہیں اور مکافاتِ عمل کا شکار ہوئے ہیں.
مریم نواز نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ آپ سامان اٹھائیں اور چلتے بنیں، جتنی دیر آپ اقتدار سے چپکے رہیں گے عوام کی مشکلات مزید بڑھنےکا باعث بنیں گے، آپ عبرت ناک شکست کھا چکے ہیں.
ان کا کہنا تھا کہ جس دن آپ اقتدار سے نکلے عوام شکرانے کے نفل پڑھیں گے،آپ کی حکومت کے چار سال ہوگئے لیکن آپ اب بھی رونا دھونا مچا رہے ہیں.
مریم نواز کا کہنا ہے کہ جن کارٹلز کی شکایت کر رہے ہیں وہ ان کے دائیں بائیں ہیں، ان کارٹلز نے 220 ملین کی رقم لوٹی اور ان کا کچن چلا رہے ہیں۔
لیگی رہنما نے کہا کہ آپ کے پاس الزام کے لیے صرف کینہ اور انتقام ہےشریف فیملی اور ن لیگ کےخلاف بنائےگئےکیسز جھوٹے اور من گھڑت ہیں، شریف فیملی اور ن لیگ کے خلاف کیسوں کا یہی حشر ہونا تھا جو ہوا ہے.
Comments are closed.