محمد رضوان نے آئی سی سی کا بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا
دبئی(سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے آئی سی سی کا بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا انھوں نے آئی سی سی ٹی 20 کرکٹر آف دی ائیر کا اعزاز حاصل کر لیا۔
محمد رضوان نے 73 رنز کی اوسط سے 29 میچز میں ایک ہزار 326 رنز بنائے، آئی سی سی نے ٹی 20 کرکٹر آف دی ائیر کا اعلان کر دیا جو پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے حصے میں آیا.
محمد رضوان نے گزشتہ برس 29 میچز کھیل کر 73.66 کی اوسط اور 134.89 کے سٹرائیک ریٹ سے ایک ہزار 326 رنز بنائے جب کہ کارکردگی میں ان کے مد مقابل بہت دور پیچھے تھے۔
PCB congratulates Mohammad Rizwan on winning ICC Men's T20I Cricketer of the Year 2021 pic.twitter.com/tu7x0peXkl
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 23, 2022
محمد رضوان نے اعزاز پر کہا کہ یہ ایوارڈ اپنے ملک کے نام کرتا ہوں ، کامیابی میں ٹیم انتظامیہ اور ساتھی کھلاڑیوں کا بھرپور تعاون شامل ہے.
اس موقع پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز کا کہنا تھا کہ اس بات کی خوشی ہے کہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن ہوا ہے یہ بھی میرے لیے اعزاز ہے۔
قومی وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا کہ ایوارڈ کاکریڈیٹ ٹیم مینجمنٹ، ساتھی کرکٹرز اور میرے کھیل کا جائزہ لینے والوں کو بھی جاتا ہے، سب کی محنت کی وجہ سے آج دنیا بھر میں پاکستان ٹیم کا نام ہے۔
آئی سی سی ویمنز ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ایئر آسٹریا کی آندریا مائی زبیدہ قرار پائیں جبکہ آئی سی سی ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ عمان کے ذیشان مقصود کے نام رہا۔
Comments are closed.