آل پاکستان ریلوے پنشنرز ایسوسی ایشن کا قیام

فوٹو :فائل

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)آل پاکستان ریلوے پنشنرز ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کی متفقہ طور پر مرکزی کابینہ کا اعلان کردیا گیا ہے.

تنظیم کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق
آل پاکستان ریلوے پنشنرز ایسوسی ایشن کی تنظیم سازی اور مرکزی کابینہ کو متفقہ طور پر بلا مقابلہ منتخب کیا گیا ہے.

تنظیم کا اہم اجلاس بہاولپور میں ہوا جس میں آل پاکستان ریلوے پنشنرز ایسوسی ایشن کا اعلان کیا گیا ہے، محمد اسلم عادل بٹ چئیرمین، جاوید اقبال بلوچ صدر اور اورنگزیب تنولی مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں.

دیگر عہدیداروں میں سینیٸر واٸس پریذیڈنٹ محمد شفیق بابو، محمد خورشید اعوان اور محمد رضوان نائب صدور، سید عبدالرزاق شاہ ایڈیشنل سیکرٹری جنرل، محمد حنیف اعوان ڈپٹی سیکرٹری جنرل منتخب کئے گئے.

اسی طرح محمد انوربھٹی آفس سیکرٹری،
.محمد یونس جٹ سیکرٹری کو آرڈینیشن،
سید تحسین حسین جعفری سیکرٹری پریس| انفارمیشن، اور اکبر علی طاہر کو ڈپٹی سیکرٹری پریس| انفارمیشن چنا گیا.

محمد الیاس گیلانی آل پاکستان ریلوے پنشنرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری فنانس اور رانا نثار احمد ڈپٹی سیکرٹری فنانس منتخب ہوئے ہیں.

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ تنظیم ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین، افسروں اور تمام پنشنرز اور ان کی بیواؤں کے مسائل کے حل کیلئے ہرممکن کوششیں کریں گے.

یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ مرکزی کابینہ کے اعلان کے بعد اب دوسرے مرحلے میں ڈویژنل سطح پر تنظیم سازی کی جائے گی تاکہ ہر ڈویژن کے مقامی نمائندے مسائل کے حل کیلئے موثر اقدامات کر سکیں.

Comments are closed.