پاکستان میں کورونا سے 23 اموات، 15 جج وباء کا شکار
فوٹو : فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان میں کورونا سے 23 اموات، 15 جج وباء کا شکار ہوگئے، ججز کے علاوہ ضلع کچہری اسلام آباد کے 58 اہلکاروں میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے.
پاکستان بھر میں کورونا کی پانچویں لہر جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 7678 کیسز اور 23 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں.
میڈیا رپورٹس کےاسلام آباد کی ضلع کچہری میں 15 ججز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اسلام آباد ضلع کچہری میں مختلف عدالتوں کے 58 اہلکار بھی کورونا میں مبتلا ہیں۔
اسلام آباد کی ضلع کچہری ویسٹ کورٹس میں 10 ججز اور 29 اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ ایسٹ کورٹس میں 5 ججز اور 29 اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا گیا ہے کہ کورونا وبا کا شکار ججز کی عدالتیں آج کے لیے بند کر دی گئی ہیں اور متاثرہ عدالتوں میں ڈس انفیکشن اسپرے کرایا جائے گا.
سندھ حکام محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 47.56 فیصد ریکارڈ کی گئی یہ شرح گزشتہ روز 41 فیصد تھی۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز شہر میں 6 ہزار 760 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3 ہزار 149 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
کراچی میں کورونا کیسز میں اضافے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 47.56 اور حیدرآباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 17.27 فیصد تک پہنچ گئی ہے.
Comments are closed.