کورونا سے 5 اموات ، مثبت کیسز کی شرح 11،کراچی 41 فیصد
فوٹو : فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)کورونا سے 5 اموات ، مثبت کیسز کی شرح 11،کراچی 41 فیصد ہوگئی ہے. سعودیہ سمیت کئی ممالک میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں.
کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹیوں کے دوران مزید 5 افراد کی موت ہوئی اور 6808 نئے مریض بھی سامنے آئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 58943 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 6808 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 5 افراد انتقال کر گئے۔
اس حوالے سے سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 11.55 فیصد رہی جس میں اضافہ ہوا ہے۔
اس سے قبل پاکستان میں 11 فیصد سے زائد کورونا کیسز گزشتہ برس 20 اپریل کو 11.68 فیصد ریکارڈ ہوئے تھے تاہم اس کے بعد کمی آگئی تھی.
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29042 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 45 ہزار 801 تک پہنچ چکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 426 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 65 ہزار665 ہو گئی ہے۔
ادھر کراچی میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور شہر قائد میں گزشتہ روز بھی مثبت کیسز کی شرح 41 فیصد ریکارڈکی گئی۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں 7 ہزار 670 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3 ہزار 149 کیسز مثبت آئے ہیں.
Comments are closed.