حوثی باغیوں کامتحدہ عرب امارات پر حملہ، ایک پاکستانی2بھارتی ہلاک
فوٹو: ٹوئٹر فائل
ابوظہبی( ویب ڈیسک) حوثی باغیوں کامتحدہ عرب امارات پر حملہ، ایک پاکستانی2بھارتی ہلاک ہو گئے ابوظہبی میں حوثیوں کے ڈرون حملہ کے بعددو مقامات پر آگ لگنے سے ہلاکتیں ہوئیں 6افراد زخمی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ،مقامی پولیس کے مطابق ابوظبی میں مصفح کے علاقے میں ICAD3 اور ADNOC کے اسٹوریج ایریا میں 3 فیول ٹینکرز میں آگ لگی۔
بتایا جاتاہے کہ مصفح کے علاوہ ابوظبی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے نئے تعمیراتی ایریا میں بھی ایک مقام پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا اور ان دونوں مقامات پربھی آگ لگی تھی جسے بجھا دیا گیاہے۔
#Breaking
_ Chaos in Abu Dhabi _#UAE"#Yemen‘s #Houthi rebels attacked with a drone near the airport. Oil tankers were targeted in the attack, in which 3 oil tankers came under its grip. The flames reached Abu Dhabi Airport.” pic.twitter.com/hwtNcfIGpf
— Strange Days 🕚 (@_SocialEntropy_) January 17, 2022
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈرونز کی وجہ سے ان دونوں مقامات پر آگ لگی، یہ ڈرونز اس علاقے میں گرے جس کے بعد آگ لگی۔
دوسری طرف اماراتی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ مصفح کے مقام پر تین فیول ٹینکر پھٹنے سے 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے ہیں،اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد میں دو بھارتی اور ایک پاکستانی شہری شامل ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیاہے کہ یمن کے حوثی باغیوں نے ابوظبی میں ڈرون حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔ حوثی ملیشیا کے ترجمان کے مطابق امارات کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے اور جلد حملوں کے حوالے سے مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔
جاری ہے
Comments are closed.