مری کی ‘سیر’کو باضابطہ بنا دیا گیا، سیاحوں کیلئے قواعد وضواط طے

فوٹو: فائل

راولپنڈی ( زمینی حقائق ڈاٹ کام )مری میں23افراد کی اموات کے بعد بالا ٓخر ضلعی انتظامیہ نے مری کی ‘سیر’کو باضابطہ بنا دیا گیا، سیاحوں کیلئے قواعد وضواط طے کر لئے گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے مری جانے والے سیاحوں کے لئے نئے قوانین متعارف کرائے ہیں جس پر عمل درآمد ممکن بنایا جائے گا خاص کر موسم سرما اور برفباری کے موسم میں ضابطہ پر سختی سے عمل کیاجائے گا۔

نئے متعین کردہ قواعد و ضوابط کے تحت اب ملکہ کوہسار میں صبح 6 بجے سے شام 5 بجے تک سیاحوں کی 8 ہزار گاڑیاں ہی داخل ہوسکیں گی، اور گنجائش سے زیادہ گاڑیاں بھیجنے پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

انتظامیہ کی طرف سے یہ واضح کیاگیاہے کہ براستہ مری کشمیر جانے والی گاڑیوں کو پابندی سے استثنی حاصل ہوگا اور ان کی کوئی تعدادیاوقت مقرر نہیں ہوگا۔

نئے قواعد و ضوابط کے مطابق مری جانے والوں کی انٹری کے لیے الگ کاونٹر قائم کیا جائے گا جہاں سیاحوں کے شناختی کارڈ اور موبائل فون نمبر درج کیے جائیں گے۔

سیاحوں کے داخلے کے لیے پیشگی انتظامات کیے جائیں گے، داخلی شاہراہوں کے اہلکار مری انتظامیہ سے مکمل رابطے میں رہیں گے تاکہ ان کو پیش آنے والے کسی سنگین مسلے سے فوری نبرد آزما ہوا جا سکے۔

Comments are closed.