حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا ہے.
حکومت نے 15 دن پہلے ہی پٹرول کی قیمت بڑھائی تھی اور یہ اضافہ بھی آئندہ 15 روز کیلئے کیا گیا ہے جس کے بعد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے ایک پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 147 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 3 روپے اضافے کے بعد 144 روپے 62 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے اضافے کے بعد 116 روپے 48 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 3 روپے 33 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 114 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو چکا ہے، وفاقی وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم کا کہنا تھاکہ ایک دفعہ پھر وزیر اعظم نے اوگرا کی تجویز مسترد کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچلھے 15 دن میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ ہوا مگر حکومت نے صرف 2 فیصد اضافہ کیا۔
Comments are closed.