دنیاکے بلند ترین دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر معمول کے مطابق جاری
فوٹو: شِنہوا
چھینگڈو(شِنہوا)دنیاکے بلند ترین دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر معمول کے مطابق جاری ہے اور کام پر مامور مختلف شعبوں کے حکام نے تعمیر کی اب تک کی پیش رفت اور تکمیل کے مراحل پر اظہار خیال کیاہے۔
اس حوالے سے چینی نیوز ایجنسی شہنوا کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ پاکستان میں پانی ذخیرہ کرنے کے اب تک کے سب سے بڑے منصوبے، دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر پر کام جاری ہے ۔
ڈیم تعمیر کے منصوبے میں ڈائیورژن ٹنل، پانی کے بہاو کے داخلی اور خارجی راستوں اور ڈیم کے دونوں اطراف کی کھدائی کے تعمیراتی کاموں پر توجہ دی گئی ہے۔
رپورٹ میں ‘پاورچائنہ’کی طرف سے بتایا گیا ہے دیامر بھاشا ڈیم منصوبہ کی پاکستان کی فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے ساتھ مشترکہ طور پر تعمیر کامرحلہ زور شور سے جاری ہے۔
دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کے کنسلٹنٹ انجینئر غلام دستگیر کاکہنا ہے کہ ڈائیورژن سرنگوں کی تعمیر اگلے تین سالوں کے لیے ایک اہم مرحلہ ہے جس پرپوری توجہ سے کام کررہے ہیں۔
بتایا گیاہے کہ ابتدائی مرحلے میں، متعدد مشکلات کے باوجود، پاور چائنہ اس حوالے سے اپنی تعمیراتی پیش رفت کو آگے بڑھانے کی پوری کوشش کر رہا ہے۔
پراجیکٹ کے کنسٹرکشن منیجر نیی شیاؤ ویی نے کہا کہ منصوبے کے مقام پر رہائشی اور دفتری علاقے کے لیے مرکزی کیمپ کی تزئین وآرائش کا کام جاری ہے جو دو سے تین ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔
اس کے علاوہ، یہ میگا پروجیکٹ مقامی لوگوں کے لیے ہزاروں ملازمتیں اور مواقع پیدا کرے گا۔ اس منصوبے کے لیے بہت سے پاکستانی کارکنوں کو بھرتی اور تربیت دی گئی تھی۔
اس پراجیکٹ کے ایڈمن سیکرٹری عرفان اللہ نے بتایا کہ انہیں اس میگا پراجیکٹ کی تعمیر میں حصہ لینے پر بہت فخر ہے،دیامر بھاشا ڈیم کی اونچائی 272 میٹر ہے۔
بتایا گیا ہے کہ تکمیل کے بعد، یہ دنیا کا سب سے اونچا اور سب سے بڑا رولر کمپیکٹڈ کنکریٹ گریویٹی ڈیم ہوگا،توقع ہے کہ 4500 میگاواٹ اس پن بجلی منصوبہ سالانہ 18 ارب10 کروڑ کلو واٹ گھنٹہ صاف بجلی پیدا کرے گا۔
Comments are closed.