کینیڈین ین شہریوں کو پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی ایشو نہیں، وزیر داخلہ
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)کینیڈین ین شہریوں کو پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی ایشو نہیں، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے یہ وضاحت کینیڈا کی طرف سے پاکستان میں اپنے شہریوں کیلئے ایڈوائزر ی جاری ہونے پر سامنے آئی ہے۔
شیخ رشید کی طرف سے ردعمل میں کہاگیاہے کہ پاکستان غیر ملکیوں کیلئے ہر طرح سے پرُ امن ملک ہے، پاکستان میں غیر ملکیوں کیلئے دہشتگردی کا خطرہ نہیں ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں تمام فرقے، مکاتب فکر خوش دلی سے زندگی گزار رہے ہیں، ایسا کوئی ایشو نہیں جو کینیڈین شہریوں کے ساتھ ہو یا انہیں سکیورٹی کی ضرورت ہو۔
شیخ رشید احمد کاا کہنا ہے کہ کینیڈانے اس معاملے پرکوئی ایڈوائزری جاری کرنے سے قبل پاکستان سے کوئی رابطہ نہیں کیا ،ذرائع کے مطابق شیخ رشید احمد کہیں سفر میں ہیں ۔
اس قبل کینیڈا نے اپنے شہریوں کو کراچی سمیت پاکستان کے بعض مقامات کا سفرنہ کرنیکی ہدایت جاری کی تھی ، سفری ایڈوائزری میں کہا گیاکہ کینیڈین شہری غیر متوقع سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پاکستان میں احتیاط کریں۔
بشکریہ: ٹریول جی سی ڈاٹ کام
کینیڈیا کی جانب سے اپنے شہریوں کو جاری کی گئی ٹریول ایڈوائزری میں سفر میں محتاط رہے کا کہا گیا تھا ،کینیڈا کی جانب سے جاری ایڈوائزری پر پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔
Comments are closed.