غیرمتوقع صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ تیار نہ تھی، وزیراعظم
فوٹو: فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مری جانے والے سیاحوں کی المناک اموات پر افسردہ ہوں، وزیراعظم نے سانحہ مری میں اموات کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
عمران خان نے کہا کہ مری جانے والے سیاحوں کی المناک اموات پر افسردہ ہوں، غیرمعمولی برفباری اور بغیر موسم دیکھے عوام کی بڑی تعداد میں آمد کے باعث ضلعی انتظامیہ تیار نہیں تھی۔
مری کےرستےمیں سیاحوں کی المناک اموات پرنہایت مضطرب اور دلگرفتہ ہوں۔ضلعی انتظامیہ خاطرخواہ تیار نہ تھی کہ غیرمعمولی برفباری اورموسمی حالات کوملحوظِ خاطر رکھےبغیرلوگوں کی بڑی تعداد میں آمد نے آ لیا۔میں تحقیقات اورایسےسانحات کی روک تھام کیلئےکڑےقواعد لاگوکرنے کےاحکامات صادرکرچکاہوں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 8, 2022
انھوں نے کہا اس غیرمتوقع صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ تیار نہ تھی، وزیراعظم نے کہا کہ ایسے سانحات کی روک تھام کیلئے سخت قواعد و ضوابط قائم کیے جائیں گے موسم کی صورتحال دیکھے بغیرلوگ بڑی تعداد میں مری پہنچے۔
معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے مری میں شدیدبرفباری سے پیش آئے سانحے پردکھ کااظہار کیا ہے اور لوگوں کوریسکیوکرنے کیلئے ہدایات دی ہیں۔
ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کومتحرک کر دیا گیا ہے ، تمام اداروں کوعلاقوں کوصاف کرنے کے لیے متحرک کیا گیا ہے، اگرکوئی ذمہ دار ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
واضح رہے مری میں شدید برفباری کے باعث سٹرکوں پر گاڑیاں پھنسنے سے 22 سیاح جاں بحق ہوچکے ہیں ، جس میں 2 خواتین اور8 بچے بھی شامل ہیں۔
Comments are closed.