عوام کے صحت اخراجات اب حکومت اٹھا رہی ہے،وفاقی وزیر اطلاعات
فوٹو: فائل
اسلام آباد( ویب ڈیسک)عوام کے صحت اخراجات اب حکومت اٹھا رہی ہے،وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے یہ بات ایک بیان میں کہی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی طرف سے سوشل میڈیا پر دیئے گئے بیان میں کہا گیاہے کہ صحت کارڈ پروگرام کے بعد لوگوں کی صحت کے اخراجات مکمل طور پر حکومت اٹھا رہی ہے۔
فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر صحت کے حوالے سے جاری کئے گئے بیان میں کہنا ہے کہ صحت کے اخراجات اب لوگوں کے بجٹ کا حصہ نہیں رہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور ڈویژن میں صحت کارڈ کی سہولت مکمل طور پر میسر ہو گئی ہے، آئندہ 45 دنوں میں پنجاب کا ہر خاندان صحت کارڈ سے 10 لاکھ تک سالانہ علاج کا اہل ہو گا۔
لاہور ڈویژن میں صحت کارڈ کی سہولت مکمل طور پر میسر ہو گئ ہے آئندہ 45 دنوں میں صوبہ پنجاب کے تمام خاندان صحت کارڈ کے ذریعے دس لاکھ تک سالانہ کے علاج کے اھل ہوں گے، اس انقلابی پروگرام سے لوگوں کی صحت کے اخراجات اب ان کے بجٹ کا حصہ نہیں رہے اور یہ خرچ مکمل طور پر حکومت اٹھاُرہی ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 2, 2022
واضح رہے ان سے قبل دو دن پہلے وزیراعظم عمران خان نے بھی لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ حکومت عوام کو اب صحت کی سہولیات مفت فراہم کررہی ہے ۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب کے دوران یہ سوال بھی اٹھایا تھا کہ اب موازنہ کرلیں عوام کو میٹرو سے زیادہ فائدہے یا صحت کارڈ سے؟ ان کا موقف تھا کہ میٹرو کسی شہر کے مخصوص حصہ میں فائدہ دیتی ہے صحت کارڈ بلا تفریق سب کی سہولت ہے۔
فواد چوہدری نے ایک صارف منیر احمد کے اٹھائے گئے سوال پر کہا کہ صحت کارڈ ہر شہری کیلئے ہے چاہے وہ امیر ہے، مڈل کلاس یا غریب تمام خاندان بلاتخصیص دس لاکھ روپے تک سالانہ علاج کے اہل ہیں۔
صحت کارڈ ہر شہری کیلئے ہے چاہے وہ امیر ہے، مڈل کلاس یا غریب تمام خاندان بلاتخصیص دس لاکھ روپے تک سالانہ علاج کے اھل ہیں ماسوائے سندہ کے جہاں صوبائ حکومت یہ سہولت نہیں دے رہی سارے پاکستان کے شہری اب صحت کارڈ سے فائدہ اٹھائیں گے https://t.co/dOpToRliCb
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 2, 2022
انھوں نے واضح کیا کہ ماسوائے سندہ کے جہاں صوبائی حکومت یہ سہولت نہیں دے رہی سارے پاکستان کے شہری اب صحت کارڈ سے فائدہ اٹھائیں گے۔
Comments are closed.