قراقرم ہائی وے پر بنی دستاویزی فلم کا ٹیزر جاری کر دیا گیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)قراقرم ہائی وے پر بنی دستاویزی فلم کا ٹیزر جاری کر دیا گیا، یہ ٹیزر وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے.
بتایا جاتا ہے کہ دستاویزی فلم یکم جنوری کو سرکاری ٹی وی پر نشر کی جائے گی، وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے قراقرم ہائی وے پر بنی دستاویزی فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے اس کوشش کو خراج تحسین پیش کیا.
مراد سعید لکھتے ہیں جہاں پہاڑ اور انسان ملتے ہیں، یہ پاکستانی قوم کے عزم کی ایک کہانی ہے،انھوں نے کہا یہ دستاویزی فلم قراقرم کے عجوبے کو عملی جامہ پہنانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے.
وفاقی وزیر نے سی پیک کو اقتصادی گیم چینجر قراردیا، دستاویزی فلم یکم جنوری کو سرکاری ٹی وی پر نشر کی جائے گی۔گوادر پرو کے مطابق یہ ایک گھنٹہ کی طویل دستاویزی فلم ہے.
Where Men & Mountains meets is a story of resolve of Pakistani Nation and tribute to those who turned this wonder into reality in achieving actualisation of CPEC, which is an economic game changer. The documentary will be aired on PTV on 1 Jan, 22#KKH #CPEC pic.twitter.com/xO4llFIQXf
— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) December 30, 2021
اس دستاویزی فلم میں قراقرم ہائی وے کی اہمیت کو اجاگر کی گئی ہے ، جو دو برادر ملکوں چین اور پاکستان کو ملانے والا ایک زمینی راستہ ہے.
قراقرم ہائی وے منصوبے کی تعمیر کے دوران دونوں ممالک کے شہریوں نے جانوں کے نذرانے پیش کئے، تقریباً 692 پاکستانی اور 108 چینی جان کی بازی ہار گئے۔
Comments are closed.