شہبازشریف کی تقریر تو نوکری کی درخواست ہوتی ہے، وزیراعظم
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) شہبازشریف کی تقریر تو نوکری کی درخواست ہوتی ہے، وزیراعظم عمران خان نے یہ فی لبدیع جملہ آج میڈیا سے گفتگو کے دوران بولا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہر 3 ماہ بعد کہا جاتا ہے کہ حکومت مشکل میں ہے تاہم حکومت کسی مشکل میں نہیں تھی۔
اس دوران کسی صحافی نے جب ان سے شہباز شریف کی تقریر کے حوالے سے سوال کیا تو وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی تقریر نوکری کی درخواست ہوتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اسی دوران سابق وزیراعظم نوازشریف سے متعلق کہا کہ نوازشریف سے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ آج آرہے ہیں، کل آرہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف جب سعودی عرب گئے تھے تب بھی یہی سن رہے تھے اور وہاس وقت تک واپس نہیں آئے تھے جب تک سمجھوتا نہیں ہوا تھا۔
Comments are closed.