یونیورسٹی کی بس سے طالبہ کے مبینہ اغوا کی کوشش، ملزم

فوٹو :فائل

خیرپور(ویب ڈیسک) یونیورسٹی کی بس سے طالبہ کے مبینہ اغوا کی کوشش، ملزم گرفتار کر لیا گیا، مبینہ واردات شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کی بس میں کی گئی.

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے اغواء کی کوشش کے الزام میں مرکزی ملزم صفدر وسان کو سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر گرفتار کیا ،ملزم کو ریمانڈ کے لیے آج سول کورٹ رانی پور میں پیش کیا۔

بتایا گیا ہے کہ شاہ عبد الطیف یونیورسٹی کی متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں ملزم صفدر وسان سمیت 16 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا.

صفدر وسان کے خلاف رانی پور تھانے میں بس میں لڑائی اورتشدد کے دو مقدمات درج ہیں ایک مقدمہ متاثرہ لڑکی اور دوسرا مقدمہ یونیورسٹی طالبعلم کی مدعیت میں درج ہے۔

یہ بھی پتہ چلا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے والد چند روز قبل ملزم صفدر وسان کو معاف کرچکے ہیں، ملزم صفدر وسان کے والد نے متاثرہ لڑکی کے گھر پہنچ کر معافی مانگی تھی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ملزم نے یونیورسٹی طالبہ کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش کی تھی ، اس موقع پر بس میں موجود دیگر طلبا نے مزاحمت کرکے اغوا کی کوشش کی ناکام بنائی تھی.

Comments are closed.