وزیر دفاع پرویز خٹک کے بیٹے کیخلاف ہوائی فائرنگ کا مقدمہ درج

اکوڑہ خٹک(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیر دفاع پرویز خٹک کے بیٹے کیخلاف ہوائی فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس اسحاق خٹک کے خلاف ہوائی فائرنگ کرنے پر ایکشن لیا۔

وزیر دفاع پرویز خٹک کے صاحبزادے اسحاق خٹک نے الیکشن جیتنے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی تھی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے.

بتایا گیا ہے کہ اعلیٰ پولیس افسران کے حکم پر کلاں پولیس نے اسحاق خٹک کے خلاف ہوائ فائرنگ کا مقدمہ درج کیا، پولیس نے ایف آئ آر درج کرنے کے بعد سیل کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں ہوائی فائرنگ کرنے کی دفعات شامل ہیں، ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ تھا اس کے باوجود قانون تھوڑنے والے کاروائی کیلئے تیارہیں۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ سے انسانیت کو خطرہ ہےجو بھی اس میں ملوث ہوگا پولیس ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریگی۔

واضح رہے کہ اسحاق خٹک نے اپنی جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی تھی، گزشتہ مہینوں میں آتش بازی روکنے پر پرویز خٹک نے پولس افسران کو نتائج بگھتنے کی دھمکی دی تھی۔

Comments are closed.