پاکستان کا ملکی ساختہ بابر کروزمیزائل ون بی کا کامیاب تجربہ
فوٹو: فائل
راولپنڈی ( زمینی حقائق ڈاٹ کام )پاکستان کا ملکی ساختہ بابرکروزمیزائل ون بی کا کامیاب تجربہ ،صدر وزیراعظم اور آرمی چیف نے سائنسدانوں اورانجینئرز کومبارکباد دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل لانچنگ کا مشاہدہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈلیفٹیننٹ جنرل محمد علی،اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے سینئر افسران، اسٹریٹجک فورسز، سائنسدانوں اور انجینئرزنے بھی کیا۔
آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے مقامی طورپرتیارکردہ بابرکروز میزائل 1 بی کا کامیاب تجربہ کیا ہے ،بابرکروز میزائل بی 1 کے کامیاب تجربے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورسروسز چیف نے بھی مبارکباد دی۔
بابرکروزمیزائل بی 1 کے تجربے کے موقع پر ڈائریکٹرجنرل اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج اورچیئرمین نیسکام ڈاکٹررضا ثمر بھی موجود تھے۔
بابرکروزمیزائل بی ون کے تجربہ پرڈائرکٹرجنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن جنرل ندیم ذکی منج کا کہنا تھا کہ یہ تجربہ پاکستان کی اسٹریٹیجک ڈیٹرنس کومزید مضبوط کرے گا۔
Comments are closed.