شہباز پارٹی صدر ،لیکن’ امیدوار وزیراعظم’ پرفیصلے کااختیار نوازشریف کا
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام )شہباز پارٹی صدر ،لیکن’ امیدوار وزیراعظم’ پرفیصلے کااختیار نوازشریف کا ہے، مریم نواز نے یہ بات اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں واضح کی ہے۔
مریم نواز نے میڈیاسے بات چیت میں کہا کہ شہبازشریف پارٹی صدر ہیں لیکن وزیراعظم کے امیدوار کے فیصلے کااختیار نوازشریف کے پاس ہے، نوازشریف وطن واپسی کے لیے بے چین ہیں، ہم سب چاہتے ہیں نوازشریف کل ہی وطن آجائیں ۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھاکہ پاکستان نوازشریف کااپنا ملک ہے وہ ضرور آئیں گے، انھوں نے کہا کہ پرویز مشر ف کے لیے یہ سزا بڑی ہے کہ ان کوایک آمر کے طور پر یادکیاجاتاہے۔
فیصلہ خود ہی کرلیں 🤗 pic.twitter.com/lodp8G3B7R
— Khalid Mahmood (@Kmahmood70) December 21, 2021
انھوں نے کہا کہ پرویز مشر ف نے خود دیکھا کہ نوازشریف تیسری باروزیراعظم منتخب ہوئے حالانکہ اس نے بھی کہاتھا کہ نوازشریف تاریخ بن چکے ہیں، مشرف آج پاکستان نہیں آ سکتے ان کا نام ونشان مٹ گیا ہے۔
مریم نواز نے کہا تبدیلی سرکار کی یہ پہلی حکومت ہے جو کہ حکومت میں رہ کر ہر جگہ الیکشن ہار ہی ہے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کارکردگی کو دنیا کی کوئی طاقت سپورٹ نہیں کرسکتی۔
اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف مریم نواز کی اپیل پر سماعت ہوئی، نیب نے مریم نواز کی اپیل پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا کردی،نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی کہ مجھے بخار ہے۔
عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی،مریم نواز پیشی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی وقت تھا جو روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی استدعاکرتاتھا آج التوا مانگ رہاہے۔
مریم نواز نے پی ٹی آئی کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو خیبرپختونخوا میں جیت پر مبارکباد پیش کرتی ہوں، خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کانتیجہ پی ٹی آئی کی ناقص کارکردگی ہے۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ایک وقت آئے گا پی ٹی آئی سے کوئی ٹکٹ بھی نہیں مانگے گا، پی ٹی آئی کو لاہور، خانیوال ،پشاور اور خیبرپختونخوا کے ہر ضلع سے شرمناک شکست ہوئی، پہلی حکومت ہے جوایک کے بعد ایک انتخاب ہار رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس ابھی بھی موقع ہے، عوام کی جان چھوڑ دیں اور مستعفی ہوجائیں، عمران خان پر اس سے بھی بہت برا وقت آنے والا ہے، تھوڑی بہت رہی سہی عزت کو بچا کر خدا حافظ کہیں، اعتراف کریں میں ناکام ہوگیا مجھ سے ملک اب نہیں چل رہا۔
مریم نوازنے کہاجب تحریک انصاف کے ایم این ایز ہی ساتھ نہ دیں تو پارٹی جیت کیسے سکتی ہے؟ عمران خان کی کارکردگی کو دنیا کی کوئی طاقت سپورٹ نہیں کرسکتی، وہ اپنے بوجھ تلے خود دب گئے، ان کے لیے اب بچنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔
Comments are closed.