خیبرپختونخوا میں غلطیاں کیں اورقیمت چکائی ہے، عمران خان
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد ردعمل سامنے آیا ہے کہتے ہیں،خیبرپختونخوا میں غلطیاں کیں اورقیمت چکائی ہے، عمران خان کا بلدیاتی الیکشن پر بیان.
عمران خان نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ خیبر پختونخواہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف نے جو غلطیاں کیں ہیں اس کی قیمت چکائی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ غلط امیدواروں کا انتخاب سب سے بڑا سبب بنا، انھوں نے کہا کہ آئندہ سے ذاتی طورپر بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کروں گا.
وزیراعظم کا کہنا ہے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے اورپاکستان بھرمیں بلدیاتی انتخابات کے لئے انتخابی حکمت عملی کومیں خود دیکھوں گا۔
انشا اللہ پی ٹی آئی مضبوط ہو کر آئے گی۔
Comments are closed.