عالمی ترقی کیلئے روس کیساتھ تعاون بڑھائیں گے، چینی صدر
فوٹو : شِنہوا
بیجنگ(شِنہوا) عالمی ترقی کیلئے روس کیساتھ تعاون بڑھائیں گے، چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین عالمی نظم و نسق کوبہتر بنانے کیلئے روس کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔
ان خیالات کا اظہار چینی صدر شی جن پھنگ نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ بدھ کو ایک ورچوئل ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر علاقائی و عالمی امور پر بھی بات چیت کی گئی.
چینی صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس میں تجویز کردہ اپنے عالمی ترقیاتی اقدام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کو درپیش مارکیٹ چیلنجز سے نمٹنے کی ضرورت ہے.
انھوں نے کہا کہ خاص طور پر ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک کو درپیش مشکلات سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کرنا ایک عوامی بھلائی کا کام ہے۔
صدر شی نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد پائیدار ترقی کے لیے اقوام متحدہ کے 2030 ایجنڈے پرع ملدرآمد کو فروغ دینا اور یقینی بنانا بھی ہے۔
روس چین تعلقات تاریخ کی بہترین سطح پر ہیں، پیوٹن
ورچوئل اجلاس میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس اور چین کے تعلقات 21ویں صدی میں بین الاقوامی تعلقات کا ایک نمونہ ہیں۔
پیوٹن نے کہا کہ روس اور چین کے تعلقات اب تاریخ کی بہترین سطح پر ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات اعلیٰ درجے کے سٹریٹجک باہمی اعتماد پر مشتمل ہیں.
ان کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت اور ایک دوسرے کے مفادات کے باہمی احترام پر مبنی دوطرفہ مفاد کی ایک مثال قائم کی ہے۔
Comments are closed.