سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر مائیکل سلیٹر کو پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا
فوٹو: فائل
اسلام آباد( ویب ڈیسک)سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر مائیکل سلیٹر کو پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا، سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر کو اس سے قبل بھی گرفتار کیا گیاتھا تاہم اس پر احکامات کی پابندی نہ کرنے پر حراست میں لیاگیاہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے51 سالہ سابق ٹیسٹ کرکٹر مائیکل سلیٹر کو مبینہ طور پر پولیس کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
مائیکل سلیٹر کو پہلے گھریلو تشدد کے الزام میں دوماہ قبل گرفتارکیا گیا تھا اور دوبارہ ایسا نہ کرنے کی تنبیہ کے ساتھ چھوڑا گیا تھا تاہم اب پابندی کے حکم کی خلاف ورزی کا مرتکب پائے جانے پرایک بار پھر گرفتار کیا گیا ۔
اس حوالے سے نیو ساؤتھ ویلز کی ریاستی پولیس نے کہا کہ سلیٹر کو اے وی او میں عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے، کیریج سروس کا استعمال کرتے ہوئے "دھمکی دینے پر گرفتارکیا ہے۔
مائیکل سلیٹر پر/ہراساں کرنے/جرم کا ارتکاب کرنے” اور ضمانت کی خلاف ورزی کے الزامات بھی ہیں جن کا ارتکاب کرنے پر ریاستی پولیس حرکت میں آئی۔
پولیس کے مطابق سلیٹر کو اس سے قبل رواں سال 12 اکتوبر کو گھریلو تشدد کے واقعے کی اطلاع کے بعد گرفتار کیا گیا تھا اور اس وقت ان کی ضمانت کی شرائط کے تحت، سلیٹر کو شراب پینے، غیر تجویز کردہ منشیات لینے اور موبائل فون سمیت الیکٹرانک آلات رکھنے یا استعمال کرنے سے روک دیا گیا تھا۔
آسٹریلیا کے سابق اوپننگ بلے باز مائیکل سلیٹر نے 2004 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سے قبل آسٹریلیا کے لیے 5,312 ٹیسٹ رنز بنائے جب کہ اس کے بعد کمنٹری کے شعبہ سے وابستہ ہو گئے تھے۔
Comments are closed.