موسم سرما کی تعطیلات، وفاق اور 3 صوبے متفق ہو گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) موسم سرما کی تعطیلات، وفاق اور 3 صوبے متفق ہو گئے، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کہتے ہیں ہمیں اسموگ کے ساتھ ساتھ کورونا میں متاثر ہونے والی بچوں کی پڑھائی کو بھی پیش نظر رکھنا ہے.

شفقت محمود نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ
وفاقی اور صوبائی سیکرٹریز کی ملاقات میں
موسم سرما کی تعطیلات 25 دسمبر سے 4 جنوری تک کرنے کی تجویز پر اتفاق ہوگیا ہے.

انھوں نے کہا موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن متعلقہ صوبائی حکومتیں جاری کریں گی، یہ اتفاق رائے وفاقی سیکرٹری تعلیم ناہید درانی کی زیرصدارت موسم سرما کی چھٹیوں کیلئے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوا.

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں چھٹیوں کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا، ان تجاویز میں موسم سرما کی چھٹیوں سے متعلق پہلی تجویز 20 دسمبر سے 15 جنوری تک، دوسری 25 دسمبر سے 20 جنوری تک چھٹیاں کرنے کی تھی۔

اسی دوران وفاق کی جانب سے 25 دسمبر سے 5 جنوری تک موسم سرما کی چھٹیاں دینے کی تجویز سامنے آئی، لیکن سندھ کے علاوہ باقی تمام صوبے وفاق کی تجویز سے متفق ہوگئے۔

سندھ حکومت نے معاملہ صوبائی اسٹیئرنگ کمیٹی میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔ چھٹیوں کی تجاویز پر حتمی فیصلہ کل این سی اوسی اجلاس میں متوقع ہے۔

دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت صحت کی تجویز ہے کہ سردیوں کی چھٹیاں جنوری کے آخر میں کی جائیں کیونکہ چھٹیاں کرنے سے تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن متاثر ہوسکتی ہے۔

اب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات 25 دسمبر سے 4 جنوری تک کرنے کی تجویز پر اتفاق ہوگیا ہے۔

اس سے قبل حکومت نے عدالتی حکم پر اسموگ کیلئے ہفتہ اتوار اور سوموار کو 15 تک چھٹیاں اور دفاترز میں پچاس فیصد حاضری کے ساتھ کام کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

ادھر سندھ حکومت نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹئرنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے طے کیا ہے کہ صوبے بھر میں موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر سے یکم جنوری تک ہوں گی۔

Comments are closed.