وزیراعظم کے گودار تحریک کی آواز سننے کا خیر مقدم کرتے ہیں

کوئٹہ( زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم کے گودار تحریک کی آواز سننے کا خیر مقدم کرتے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا مطالبات کے تحت بیشتر اقدامات پر عملدرآمد جاری ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ غیر قانونی ماہی گیری اور ٹرالنگ کی روک تھام یقینی بنارہے ہیں اورغیر ضروری چیک پوسٹوں کو ختم کر دیا گیا ہے،
انھوں نے کہا کہ مطالبات کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی یقین دہانی خوش آئند ہے۔

عبدالقدوس بزنجو نے کہاگوادرتحریک کے مطالبات انسانی حقوق کے تحفظ پرمبنی ہیں، مطالبات پہلے ہی سے موجودہ حکومت کی پالیسی میں شامل ہیں، صوبائی حکومت اپنی پالیسی اور گوادر تحریک کے مطالبات کے تحت بیشتر اقدامات پرعملدرآمد کررہی ہے۔

انھوں نے واضح کیاکہ صوبائی حکومت کے دائرہ کارمیں آنے والے مطالبات پرتیزی سے پیش رفت جاری ہے اور متعلقہ صوبائی محکمے غیرقانونی ماہی گیری اورٹرالنگ کی روک تھام یقینی بنارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سرحدی تجارت کا آغاز اور ٹوکن سسٹم کو ختم کردیا گیا ہے، محکمہ پی ایچ ای کو گوادر شہر میں پانی کے مسائل کے فوری حل کے لئے فنڈز کا اجراء کیا گیا ہے۔

ان کاکہنا ہے کہ گوادر اولڈ ٹاؤن کی ترقی کی منصوبہ بندی اور فنڈز فراہم کیئے جارہے ہیں، بجلی سمیت بعض دیگر مطالبات کا تعلق وفاقی حکومت سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی مطالبات کے حوالے سے یقین دہانی سے وفاق سے متعلق مطالبات بھی حل ہونگے، متعلقہ وفاقی و صوبائی محکمے اور ادارے غیر قانونی ٹرالنگ کے سدباب کے لئے مزید مربوط و موثر اقدامات کرینگے، گوادر تحریک کے مطالبات پر پیشرفت کے حوالے سیوزیراعظم کو مفصل رپورٹ پیش کرینگے۔

Comments are closed.