خواتین کے ساتھ برقعہ پہن کرنازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار
گوجرانوالہ(زمینی حقائق ڈاٹ کام)خواتین کے ساتھ برقعہ پہن کرنازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا، خواتین کی شکایات پر دکانداروں نے پکڑ کر لیا۔
رپورٹس کے مطابق گوجرانوالہ میں برقعہ پہن کر خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے شخص کو دکانداروں نے پکڑلیا اور پہلے اس کی خود چھترول کی اور اس کے بعداسے پولیس کے حوالے کردیا ۔
دکانداروں کے ہاتھوں پکڑے جانے والے ملزم کے بارے میں ڈی ایس پی کوتوالی نے بتایا کہ ملزم عمر عدیل ڈسکہ کا رہائشی اور گھر سے برقعہ پہن کر آتا تھا اور بازاروں میں خواتین کو ہراساں کرتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم کے خلاف کئی روز سے خواتین کی شکایات موصول ہو رہی تھیں تاہم وہ پکڑا نہیں جارہا تھا لیکن دکانداروں نے اسے موقع سے پکڑلیا۔
ڈی ایس پی کے مطابق قصابہ والا بازار میں خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے ہوئے دکانداروں نے اس شخص کو پکڑ ا پولیس کے حوالے کردیا، شکایات ملنے پر دکاندار بھی چوکس تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ صدر قصاباں والا کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے اور اس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
Comments are closed.