اسرائیلی فوج کو ایران پر حملے کیلئے تیار رہنے کاحکم، امریکہ کو آگاہ کردیا

واشنگٹن( ویب ڈیسک) اسرائیلی فوج کو ایران پر حملے کیلئے تیار رہنے کاحکم، امریکہ کو آگاہ کردیاگیاہے یہ انکشاف اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کی طرف سے سامنے آیا ہے جو کہ امریکہ کے دورے پر ہیں۔

خبر رساں ادارو ں کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹزکااس حوالے سے بیانسامنے آیاہے جس میں انہوں نے اپنی فوج کو ایران پر حملے کی تیاری کا حکم دیا ہے۔

واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا کہ امریکا کو مطلع کیا ہے کہ اسرائیل کی دفاعی افواج کو ایران کے خلاف حملے کی تیاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو حکم دیا گیا ہے وہ آپریشنل سطح پر ایرانی چیلنج کے لیے تیاری ہے ،یہی نہیں بلکہ اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ انہوں نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ ایران پر مزید دباو بڑھائے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے سینئر دفاعی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گینٹز نے امریکی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ کو ایران پر حملے کی تاریخ سے آگاہ کیا ہے۔

دوسری طرف اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ آج متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورے پر ہیں جو کہ تاریخ میں پہلی بار کسی اسرائیلی وزیراعظم کا یہ یو اے ای کا پہلا دورہ ہے، یو اے ای کی طرف تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ متحدہ عرب امارات کے دورے پر آج ابوظہبی پہنچ رہے ہیں جہاں ان کا استقبال ولی عہد شہزادہ محمد بن زائد النہیان کریں گے۔

اسرائیلی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نفتالی بینیٹ کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہمراہ ہوگا۔ سرکاری دورے میں تجارتی او سفارتی معاہدوں پر عمل درآمد کی رفتار پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان امریکا کی ثالثی میں امن معاہدہ ایک سال قبل طے پایا تھا جب کہ امریکی ثالثی میں بحرین، متحدہ عرب امارات، سوڈان اور مراکش اسرائیل کو تسلیم کرکے اور سفارتی تعلقات بحال کرچکے ہیں۔

Comments are closed.