حکومت اور ٹی ٹی پی کی جنگ بندی میں توسیع پر ابہام پیدا ہو گیا

فوٹو: فائل

پشاور( ویب ڈیسک)حکومت اور ٹی ٹی پی کی جنگ بندی میں توسیع پر ابہام پیدا ہو گیا ہے جس کے بعد ٹی ٹی پی رہنما نے گلہ کیا ہے حکومت نے وعدے پورے نہیں کئے۔

حکومت کا ٹی ٹی پی کے تمام عسکریت پسند رہا کرنے سے انکار ، جس کے بعد ٹی ٹی پی رہنما کا حکومت سے وعدے پورے نہ کرنے کا گلہ سامنے آیاہے۔

اس حوالے سے روزنامہ جنگ کی رپورٹ میں ٹی ٹی پی رہنما کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی نے جنگ بندی میں توسیع سے انکار کردیا ہے جس کی میعاد 9دسمبر کو پوری ہوچکی ہے۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالہ دے کر بتایاگیا کہ ٹی ٹی پی کی قیادت کا افغانستان میں کسی مقام پر اجلاس ہوا ہے اور عسکریت پسند چاہتے ہیں کہ پاکستان ان کے تمام قیدی رہا کرکے افغانستان بھیج دے۔

رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان نے یہ شرط تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے جس پر ٹی ٹی پی رہنما نور ولی محسود نے ایک آڈیو پیغام میں کہا کہ حکومت پاکستان نے مذاکرات میں کیے وعدے پورے نہیں کیے۔

متذکرہ ٹی ٹی پی رہنما کے حوالے سے رپورٹ میں دعویٰ کیاگیاہے کہ انہوں نے کہا کہ جمعرات کی شب ختم ہونے والی جنگ بندی میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے ایسا کوئی بیان سامنے نہیں آیاہے جس میں جنگ بندی میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا گیاہو، تاہم رپورٹ میں ٹی ٹی پی کے آڈیو بیان کو بنیا د بنا گیاہے۔
تاہم اس رپورٹ کے بعد معاہدے کے بارے میں ابہام پیدا ہو گیاہے اور دونوں اطراف سے اس کی وضاحت آنا ابھی باقی ہے۔

Comments are closed.