چین پاکستانی اقدام سے خوش ہوگیا، آہنی بھائی کہہ کرتعریف کی

فوٹو: فائل

اسلام آباد( ویب ڈیسک) چین پاکستانی اقدام سے خوش ہوگیا، آہنی بھائی کہہ کرتعریف کی، پاکستان کے انکار پر چین خوش ہوگیا،چین کی وزارت خارجہ کے محکمہ اطلاعات کے ترجمان لیجیان ژاؤ نے ٹویٹ پر خوشی کااظہار کیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے محکمہ اطلاعات کے ترجمان ، پاکستان کو اصلی آہنی بھائی قرار دیتے ہوئے ساتھ یہ بھی لکھا ہے کہ پاکستان نے ڈیموکریسی سمٹ میں شرکت سے انکار کر دیا۔

امریکہ میں ہونے والی ،سمٹ فار ڈیموکریسی، میں پاکستان کو مدعو کیا گیا تھا تاہم اس میں چین اور روس کو دعوت نہیں دی گئی تھی ، پاکستان نے کوئی حوالہ دیئے بغیر سمٹ میں شرکت سے معذرت کرلی۔

پاکستان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے چین کی جانب سے پاکستان کے حق میں بڑا بیان جاری کیا گیا، چین کی وزارت خارجہ کے محکمہ اطلاعات کے ترجمان لیجیان ژاؤ نے ٹوئٹر پر بیان میں پاکستان کے حق میں یہ بیان جاری کیا ۔

http://

ڈیموکریسی ورچوئل سمٹ نامی ایونٹ 9 اور 10 دسمبر کو شیڈول ہے، جس میں کئی ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔ تاہم پاکستان نے امریکہ میں جمہوریت سے متعلق سمٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم سمٹ برائے جمہوریت میں شرکت کے لیے پاکستان کو مدعو کرنے پر امریکہ کے شکر گزار ہیں۔

انھوں نے واضح کیا کہ پاکستان ایک بڑی فعال جمہوریت ہے جس میں ایک آزاد عدلیہ، متحرک سول سوسائٹی اور آزاد میڈیا ہے۔ ہم جمہوریت کو مزید مضبوط کرنے، بدعنوانی کے خاتمے اور تمام شہریوں کے انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ حالیہ سالوں میں پاکستان نے ان اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے وسیع پیمانے پر اصلاحات کا آغاز کیا جن کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہاہم امریکہ کے ساتھ اپنی شراکت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جسے ہم دو طرفہ اور علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کے لحاظ سے بڑھانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے پاکستان کو امریکہ کی جانب سے جمہوریت سے متعلق سمٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی تاہم پاکستان نے جمہوریت سے متعلق امریکہ کی میزبانی میں شیڈول کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

Comments are closed.