یہ کون سا انصاف ہے الزام لگایا خود ہی جج بن گئے، عمران خان

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم عمران خان نے آنجہانی سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کے دوران بتایا کہ سیالکوٹ بزنس کمیونٹی نے آنجہانی پریانتھا کمارا کے اہلِ خانہ کے لیے ایک لاکھ ڈالر کی امداد جمع کئے ہیں۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس تقریب میں عمران خان نے پرایانتھا کو بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ23مارچ کو ملک عدنان کو تغمہ شجاعت دیاجائے گا۔

وزیراعظم نے کہاکہ پرایانتھا کمارا کو بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان کی بہادری اور جرات پر ہمیں فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اخلاقی قوت جسمانی قوت سے زیادہ ہوتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ پریانتھا کی تنخواہ اہلِ خانہ کو ہر ماہ دی جائے گی، انھوں نے کہا کہ اب دین کو استعمال کیا، رحمت اللعالمین ﷺکے نام پر ظلم کیا انھیں نہیں چھوڑنا۔

http://

انہوں نے کہا کہ امید ہے نوجوان ملک عدنان کو دیکھیں گے تو یاد کریں گے ایک انسان حیوانوں کے سامنے کھڑا ہوا،وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ یہ کون سا انصاف ہے الزام لگایا خود ہی جج بن گئے، عمران خان  نے کہا رویہ قابل قبول نہیں ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس واقعے پر سارے پاکستان نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اب آگے ایسا نہیں ہونے دینا،جوعاشق رسولﷺ انھیں سیرت طیبہ پر چلنا ہوگا، عمران خان نے کہاکہ خود کو عاشق رسول ﷺثابت کرنے کے لیے ان کی سیرت طیبہ پر چلنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ رحمت اللعالمینﷺ اتھارٹی اسی لیے بنائی کہ اسکالرز کو اکٹھا کریں، بچوں کو بتایا جائے کہ رحمت اللعالمین ﷺ کون تھے، ان کی زندگی کیا تھی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب تک میں زندہ ہوں آئندہ ایسا نہیں ہونے دیں گے، سیالکوٹ کے واقعہ نے ہمیں بہت نقصان پہنچایاہے اسی لئے سب اس عمل پر نالاں ہیں۔

Comments are closed.