ن لیگ کی شائستہ پرویز نے لاہور کا ضمنی انتخاب جیت لیا

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام)ن لیگ کی شائستہ پرویز نے لاہور کا ضمنی انتخاب جیت لیا، قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133 کی نشست ان کے شوہر کی وفات خالی ہوئی تھی.

این اے 133 تمام پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی شائستہ پرویز ملک نے 46811 ووٹ لیے جبکہ پیپلز پارٹی کے اسلم گل 32313 ووٹ حاصل کئے۔

شائستہ پرویز ملک کی جیت پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کارکنوں کو مبارکباد دی اور اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا، ایک واری فیر، شیر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے این اے 133 لاہور میں کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ عوام نے ایک بار ہم پر اعتماد کا اظہار کیا۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133 لاہور کے ضمنی الیکشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج میں مسلم لیگ (ن) نے اپنی نشست دوبارہ حاصل کرلی۔

ضمنی الیکشن میں کامیابی پر شہباز شریف نے کہا کہ مرحوم پرویز ملک کی نشست پر اُن کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک کی کامیابی پر عوام اور پارٹی رہنماؤں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے ووٹوں کی تعداد کم اور پیپلز پارٹی کے ووٹ بڑھ گئے ہیں ، گزشتہ الیکشن میں ن لیگ نے ساڑھے نواسی ہزار ، تحریک انصاف نے ستتر ہزار اور پیپلز پارٹی نے ساڑھے پانچ ہزار ووٹ حاصل کیے تھے.

اس بار حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف مقابلے میں نہیں تھی اس لیے خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ تحریک انصاف کے ووٹرز نے بھی پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا ہے.

Comments are closed.