وزیراعظم کا پریانتھا کمارا کی ڈھال بننے والے شخص کیلئے تمغہ شجاعت کا اعلان
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم کا پریانتھا کمارا کی ڈھال بننے والے شخص کیلئے تمغہ شجاعت کا اعلان ، کہا ملک عدنان نے تنہا کوشش کی سری لنکن شہری کو بچانے کی ۔
ٹوئٹر پر بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ پوری قوم کی جانب سے ملک عدنان کی بہادری اور شجاعت کو سلام پیش کرنا چاہتے ہیں، جنہوں نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر پریانتھا کمار کو مشتعل ہجوم سے بچانے کی کوشش کی۔
سیالکوٹ واقعہ کے بعد سامنے آنے والی ویڈیو اور تصویر میں دیکھا جاسکتاہے کہ ملک عدن نے پریانتھا کو بچانے کیلئے ہجوم سے مار کھائی، ہاتھ جوڑے، پریانتھا کمارا کو بچانیکی کوشش کرنے والے 2 افراد سامنے آگئے
On behalf of the nation I want to salute moral courage & bravery of Malik Adnan who tried his utmost to shelter & save Priyantha Diyawadana from the vigilante mob in Sialkot incl endangering his own life by physically trying to shield victim. We will award him Tamgha i Shujaat
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 5, 2021
اسی فیکٹری کے پروڈکشن منیجر ملک عدنان نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی کہ وہ پریانتھا کمارا کو مشتعل ہجوم سے بچاسکیں تاہم وہ ہجوم کی درندگی کو روکنے میں ناکام رہے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملک عدنان جان ہتھیلی پر رکھ کر پریانتھا کمارا کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں جس کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں تعریف کی گئی۔
جب ہجوم تشدد کررہا تھا تو ہجوم کے تشدد کے وقت ملک عدنان نے پریانتھا کمارا کوکَور کیا ہوا تھا اور وہ خود مار کھاتے رہے اور اسے بچانیکی کوشش کر تے رہے۔
Comments are closed.