سیالکوٹ میں مارے گئے سری لکن منیجر کی اہلیہ کا ردعمل

فوٹو: سوشل میڈیا

سیالکوٹ(ویب ڈیسک) سیالکوٹ میں مارے گئے سری لکن منیجر کی اہلیہ کا ردعمل سامنے آگیاہے جب کہ پریانتھا کے بھائی نے بھی پہلی بار آواز بلند کی ہے۔

مقتول کی اہلیہ پریانتھا کمارا نے اپنے شوہر کی ہلاکت کے بعد اپنے پہلے بیان میں کہا ہے کہ میرے شوہر ایک معصوم انسان تھے، انہیں بیدردی سے قتل کردیا گیا۔

مقتول پریانتھا کمارا کی اہلیہ نے کہا کہ میں سری لنکن صدر اور پاکستان کے صدر اور وزیراعظم عمران خان سے منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہوں، میرے شوہر اور ہمارے دو بچوں کو انصاف دیا جائے۔

دوسری طرف پریانتھا کمارا کے بھائی نے انکشاف کیا ہے کہ بھائی 2012ء سے سیالکوٹ کی اس فیکٹری میں ملازمت کررہے تھے، فیکٹری کے مالک کے بعد پریانتھا نے ہی اس کا تمام انتظام سنبھالا ہوا تھا۔

واضح رہے کہ پریا نتھا کمارا کی ہجوم کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد اب تک پولیس نے110افراد کو گرفتار کرلیاہے اور پولیس ذرائع کے مطابق کئی اہم ویڈیوز ریکارڈ بھی ملا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی سامنے آیاہے کہ جب یہ تنازعہ پیدا ہوا تو فیکٹری کے مالک نے ملازمین اور منیجر کو بلا کر موقف سنا ، پھر پریانتھا نے غلط فہمی قرار دیتے ہوئے معذرت کردی معاملا ختم ہونے کے باوجود چند افراد نے پھر یہ لرزخیز واردات کی۔

وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن صدر کو یقین دلایا ہے کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے اور ذمہ داروں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لا کر سخت سزا دلوائی جائے گی۔

سری لنکن وزیراعظم مہدارا راجا پکسے نے بھی ٹوئٹر پر بیان میں امید ظاہر کی ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اپنے وعدے کے مطابق ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

Comments are closed.