احساس راشن پروگرام پر اجلاس،2کروڑ افراد کو ماہانہ ایک ہزار سبسڈی
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے حکومت احساس راشن پروگرام کے تحت حکومت2کروڑ افراد کو ماہانہ ہزار روپے سبسڈی دے رہی ہے۔
احساس راشن پروگرام سے متعلق وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں معاون خصوصی برائے سوشل پروٹیکشن ثانیہ نشتر، مشیر خزانہ شوکت ترین اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو بتایا گیا کہ احساس راشن پروگرام کے تحت ماہانہ ہزار روپے کی سبسڈی دی جاتی ہے، 2 کروڑ گھرانوں کو آٹا، گھی اور دالوں پر ایک ہزار روپے کی رعایت دی جا رہی ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ احساس راشن پروگرام پر اجلاس،2کروڑ افراد کو ماہانہ ایک ہزار سبسڈی دی جائے گی اور رعایت ماہانہ 50 ہزار روپے سے کم آمدنی والے گھرانوں کو دی جائے گی۔
احساس راشن پروگرام کے تحت کریانہ اسٹورز کی رجسٹریشن جاری ہے اور اب تک 15 ہزار سے زائد کریانہ اسٹورز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا حکومت عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کر رہی ہے، لوگوں کی تکالیف دیکھتے ہوئے اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دے رہے ہیں۔
عمران خان نے اجلاس کے دوران متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زیادہ سے زیادہ غریب گھرانوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے احساس راشن پروگرام کی رجسٹریشن تیز کی جائے ۔
واضح رہے پاکستان کی آبادی 20کروڑ سے زیادہ ہے اور اس میں حکومت نے فرض کیا ہے کہ غریب صرف2کروڑ ہیں اور باقیوں کو سبسڈی کی ضرورت نہیں ہے اور یہ سبسڈی بھی صرف اس غریب کو ملے گی جو رجسٹرڈ ہے ۔
Comments are closed.