بربادی کا نام تبدیلی، دھاندلی کانام ای وی ایم ہے،شہبازشریف

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)بربادی کا نام تبدیلی، دھاندلی کانام ای وی ایم ہے،شہبازشریف نے یہ بات پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کہی ہے.

انھوں نے کہا کہ حکومت ای وی ایم ’ایول ویشز مشین‘ کے ذریعے اقتدار کو طول دینا چاہتی ہے ہماری استدعا ہے کہ آج کا مشترکہ اجلاس مؤخر کیا جائے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا حکومت اور اتحادی اہم بلز کو بلڈوز کراناچاہتے ہیں۔ پہلے بھی عجلت میں مشتر کہ اجلاس بلا کر موخر کردیا گیاحکومت ووٹ پورے کرنے کیلئے وقت چاہتی تھی۔

انھوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن سے مشاورت نہیں چاہتی تھی، انتخابات سے پہلے ہی سب دھاندلی کا شور کر رہے ہیں۔ حکومت کو عوام سے ووٹ ملنا اب مشکل ہے۔سلیکٹیڈ حکومت اقتدار کو طول دینے کیلئے ای وی ایم کا سہارا لے رہی ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حکومت ای وی ایم شیطانی مشین سے اقتدار کو طول دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے آر ٹی ایس کو بھی روڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کا نام دیا۔

انھوں نے کہا کہ ان کی نیت میں فتور ہے،یہ کالے قوانین پاس کرانا چاہتے ہیں۔ ہم یہ کالے قوانین پاس نہیں کرانے دیں گے۔ یہ اسپیکر اور ایوان میں بیٹھے تمام اراکین کا امتحان ہے۔

قائدحزب اختلاف نے کہا کہ اگر یہ بل منظور ہوئے تو عوام کے ہاتھ اور ان کے گریبان ہوں گے ان قوانین کا ایک ہی مقصد ہے کہ عوام کے پاس نہ جانا پڑے۔ ان کی خواہش ہے کہ ان کا اقتدار اور طویل ہوجائے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ملکی تاریخ میں اس سے زیادہ فاشسٹ حکومت کبھی نہیں آئی۔ اوورسیز پاکستانی ہمارے سروں کے تاج ہیں۔ اوورسیز پاکستانی سوتے وہاں ہیں لیکن ان کا دل ملک میں ہوتا ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم بھی بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے حق میں ہیں ہمیں حکومتی طریقہ کار پر اعتراض ہےلوگوں کو سبز باغ دکھانا ایسا ہے جیسے ڈیم فنڈ تھا۔

انھوں نے واضح کیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹ کےحکومتی طریقہ کار پر اختلاف ہے ہم الیکشن چوری سے بچانا چاہتے ہیں۔ ڈسکہ کے انتخابات سب کے سامنے ہیں

Comments are closed.