وزیراعظم کا عدالت پیش ہونا خطرے والی بات نہیں ہے، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے وزیراعظم کی عدالت طلبی کوئی خطرے کی بات نہیں ہے، عمران خان کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کوئی گیم شروع نہیں ہورہی اور گیم صرف عمران خان کی ہے عدالت بھی جمہوریت کا حصہ ہے ۔

انھوں نے واضح کیا کہ سب مسائل کی ذمہ داری وزارت داخلہ کی نہیں ہوتی ہاں جب کہ اے پی ایس شہداء کے لواحقین کی درخواست ہمارے پاس آئے گی تو کارروائی کریں گے۔

وزیر داخلہ کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ سر آنکھوں پر ہے، اس کے فیصلے حکومت اور وزیراعظم پر بھی لاگو ہیں لہٰذا سپریم کورٹ جو کہے گی وزیراعظم سنیں گے.

Comments are closed.