ہر گھر جا کر احساس سروے کیا، غریب کیلئے بہت کام کیا گیا، وزیراعظم

اٹک(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے پاکستان میں پٹرول اب بھی بھارت سمیت کئی ممالک سے سستا ہے چینی مہنگی ہونے کی ذمہ داری بھی شوگر ملز ڈال دی۔

عمران خان نے اٹک میں عوامی اجتماع سے خطاب میں ایک بار پھر سابق حکمرانوں کو ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا 30سالوں میں یہ 2 خاندان امیر ہو گئے ملک پیچھے چلا گیا، پچھلے 30سال میں بنگلہ دیش ہم سے آگے نکل گیا، ان 2 خاندانوں نے ملک کو معاشی طور پر بیحد کمزور کردیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا مسئلہ پوری دنیامیں ہے، دنیا میں سب سے زیادہ سستا پیٹرول پاکستان میں ہے، سندھ میں شوگر ملز بند ہونے کی وجہ سے چینی کی قیمتیں بڑھ گئیں، پتا چلا ہے کہ شوگر ملز مالکان نے مختلف معاملات پر جولائی سے اسٹے آرڈر لے رکھے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پہلی بار طویل المدتی پلاننگ ہو رہی ہے، آٹا، گھی اور دالوں پر 30 فیصد احساس کارڈ پر سبسڈی دیں گے، ہماری برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، کم ترقی یافتہ علاقوں کی خوشحالی کے لیے کام کرنا ترجیح ہے، عوام 5 سال بعد ہماری کارکردگی دیکھیں۔

قبل ازیں اٹک کی پی ٹی آئی قیادت نے وزیراعظم سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزداد، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت جب آئی تو اس وقت مجموعی معاشی خسارہ 20 ارب ڈالر تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشی صورتحال مشکل تھی، ہمارا انحصار دارمدات پر ہے اس لیے جب باہر قیمتیں بڑھتی ہی تو یہاں بھی بڑھ جاتی ہیں، ہم نے دن رات محنت کی اور ایک سال میں خسارہ 20 ارب سے کم کر کے ایک ارب ڈالر پر لے آئے۔

عمران خان نے کہا کہ گزشتہ دو برس میں کورونا وباء نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے لیا، پوری دنیا کی معیشت خسارے میں چلی گئی اور بین الاقوامی سطح پر بحران آیا، تاہم ہماری کامیاب پالیسیوں کی بدولت کورونا وباء کا مقابلہ کیا اور اس چیلینج سے نمٹنے میں کامیاب رہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ غریب عوام پر مہنگائی کے اثرات کا پوری طرح سے احساس ہے، مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور غریب عوام پر بوجھ کم کرنے کی خاطر حکومت اس وقت 450 ارب کا خسارہ خود سے برداشت کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے احساس سبسڈی پروگرام وفاق اور صوبائی حکومت مل کر مستحق گھرانوں کو آٹا، دالوں اور گھی پر 30 فیصد سبسڈی فراہم ہوگی، کامیاب پاکستان پروگرام 20 لاکھ گھرانوں کے لیے سود کے بغیر قرضے فراہم کرے گا۔

انھوں نے کہا گھر تعمیر کرنے، چھوٹا کاروبار شروع کرنے، اسکلز ٹریننگ پروگرام اور چھوٹے کسان کے لیے قرضہ دیے جائیں گے، کامیاب جوان پروگرام پہلے سے ہی ملک بھر میں نوجوانوں کو قرضے فراہم کر رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہر گھر میں جا کر احساس سروے کیا گیا تاکہ کوئی مستحق پروگرام سے باہر نہ رہ جائے، کبھی بھی کسی حکومت نے غریبوں کے لیے اتنا کام نہیں کیا، ہر سطح پر اپ ان تمام پروگرامز کا فائدہ اپنے اپنے علاقوں میں غرباء تک پہنچائیں، ہمارا مقابلہ مافیاز سے ہے۔

Comments are closed.