چوہدری یاسین کو ایل اے12فائرنگ کیس میں گرفتار کرلیاگیا

مظفرآباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور رکن قانون ساز اسمبلی چوہدری یاسین کو ایل اے 12 میں فائرنگ کیس میں گرفتار کرلیاگیا۔

انتخابات کے دوران ایل اے 12 میں فائرنگ سے سیاسی پارٹی کے دو کارکنوں کے قتل کے کیس میں سیشن کورٹ نے گزشتہ روز چوہدری یاسین کی عبوری ضمانت منسوخ کی تھی۔

بتایا گیاہے کہ رکن آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری یاسین نے سیاسی کارکنوں کی ہلاکت کے کیس میں گرفتاری دے دی ہے چوہدری یاسین کے دو بیٹے پہلے ہی قتل کے الزام میں جیل میں ہیں۔

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی نتخابات کے دوران فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا اور فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے تھے جب کہ بعض زخمی ہوئے تھے۔

الیکشن ڈے پر فائرنگ کے اس واقعہ نے توجہ حاصل کرلی تھی اور میڈیا نے لڑائی کے کچھ مناظر براہ راست بھی دکھائے تھے تاہم چوہدری یاسین پر الزام لگا تھا کہ انھوں نے فائرنگ کرائی ہے۔

Comments are closed.