چور گھر سے زیورات نہ ملنے پر اہل خانہ کیلئے دلچسب پیغام چھوڑ گیا
فوٹو: فائل
اسلام آباد( ویب ڈیسک)چور نے گھر کی تلاشی لی ، کونہ کونہ چھان مارا مگر جب تھوڑی سی نقدی کے سواکچھ نہ ملا تو چور صاحب نے جاتے جاتے اہل خانہ کیلئے خط میں پیغام لکھ کر چھوڑ دیا۔
چور کے مایوس ہونے کا یہ دلچسب وعجیب واقعہ بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں پیش آیا،چور ایک سرکاری ملازم کے گھر گھسا تھا لیکن اسے توقع کے برعکس مایوس کا سامنا کرنا پڑا ، گھر سے زیورات نہ مل سکے۔
چور نے سرکاری ملازم کے گھر سے زیادہ نقدی اور سامان نہ ملنے پر ایک طنزیہ خط لکھ کر چھوڑ گیا،کیونکہ کوشش کے باوجود وہ کوئی قیمتی سامان اور زیورات حاصل کرنے میں ناکام رہا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واردات کے دوران پھر بھی چور ڈپٹی کولیکٹر کے گھرسے30 ہزار روپے اور تھوڑی سی جیولری لے کر فرار ہوگیا لیکن وہ اس پر مطمئن نہیں تھا۔
In a strange incident of theft in Dewas, burglars not only broke into the house of a deputy collector but also left a note for him. "Jab paise nahi they toh lock nahi karna tha na collector! pic.twitter.com/mafaLj4gPC
— Anurag Dwary (@Anurag_Dwary) October 10, 2021
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیاہے کہ فائدہ مند واردات نہ کرسکنے پر چور نے طنز کرتے ہوئے ایک خط لکھا کہ ‘جب پیسے ہی نہیں تھے تو تالا کیوں لگایا تھا’ اور خط کو وہیں چھوڑ گیا۔
واردات کے بعد جب پولیس وہاں پہنچی تو اہل خانہ نے وہ خط پولیس کو بھی دکھایا تاہم چور فرار ہو چکا تھا،پولیس کے مطابق چور کی تلاش جار ی ہے جبکہ نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
Comments are closed.