ٹیکسلا میں شدید ژالہ باری، متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے
ٹیکسلا ( زمینی حقائق ڈاٹ کام)سہ پہر محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ کے وقت اسلام آباد میں بارش ہوئی جب کہ ٹیکسلا میں شدید ژالہ باری ہوئی اور کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
ژالہ باری کے باعث کھلے آسمان تلے چلنا محال ہو گیا تھا اس دوران ٹیکسلا کے مختلف علاقوں میں گاڑیوں پر بڑے اولے لگنے سے ان کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ خوف کے باعث سڑکوں پر ٹریفک بھی تھم گئی۔
شدید ژ الہ باری کی وجہ سے ٹیکسلا کے مختلف بازاروں میں بھی کاروبار زندگی کافی دیر تک مفلوج رہا ، لوگوں نے بھاگ کر مختلف پلازوں اور دکانوں میں پناہ لی تاکہ بڑے اولوں سے بچ سکیں۔
دیکھتے ہی دیکھتے جل تھل ہو گیااور زمین پر سفید تہہ نظر آنے لگی ، ژالہ باری کے بعداچانک ٹھنڈ ہو گئی اور لوگوں نے سویٹرز نکال لئے ،اس دوران کئی ملحقہ علاقوں میں بھی بارش اور ژالہ باری کی اطلاعات ہیں۔
ٹیکسلا میں شدید ژالہ باری، کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے. pic.twitter.com/CJqw4FIJ0H
— Zameeni Haqaiq (@zameenihaqaiq) October 10, 2021
اسلام آباد میں شروع ہونے والی بارش وقفہ وقفہ سے جاری ہے اور موسم میں چنددن کی دھوپ کے بعد گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیاہے اور بارش کا سلسلہ کافی دیر جاری رہا ۔
Comments are closed.