فیض حمید کور کمانڈر پشاور، لیفٹیننٹ جنرل ندیم ڈی جی آئی ایس آئی تعینات
راولپنڈی ( زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاک فوج میں اعلیٰ سطح پرتبادلے کئے گئے ہیںڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر پشاور تعینات کردیا گیاہے جب کہ ان کی جگہ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا ہے۔
ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کو کور کمانڈر کراچی تعینات کیا گیا ہے،ان تقرر و تبادلوں کے دوران سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کردیا گیا ہے ۔
آئی ایس پی آر اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔
جاری ہے
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو آئی ایس آئی کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا گیا تھا جب 16 جون 2019 کو پاک فوج میں لیفٹیننٹ جنرلز کی اہم تقرر اور تبادلے کیے گئے تھے ،انہیں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کی جگہ اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔
اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو اپریل 2019 میں لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد سمیت 4 افسران کے ساتھ ترقی دے کر لیفٹیننٹ جنرل بنایا گیا تھااس وقت وہ آئی ایس آئی میں ڈی جی کاؤنٹر انٹیلی جنس کے طور پر کام کر رہے تھے۔
پاک آرمی کی بلوچ رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو اس وقت ڈی جی آئی ایس آی مقرر کیا گیا تھا جب ملک کے لیے اندرونی اور بیرونی سطح پر سیکیورٹی چیلنجز میں اضافہ ہوگیا تھا۔
دوسری طرف کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر اس وقت ایڈجسٹنٹ جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، وہ جنرل آفیسر کمانڈنگ لاہور کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کور اس سے قبل کور کمانڈر گوجرانوالہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، وہ جنرل فیض سے پہلے آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
Comments are closed.