فیس بک، وٹس اپ اور انسٹاگرام کا گھنٹوں تعطل، انتظامیہ کی معذرت
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام )فیس بک اور وٹس اپ انتظامیہ نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنی سروس میں تعطل پر صارفین سے معذرت کرتے ہوئے جلد سروس کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کی ہے۔
پاکستان ، جنوبی ایشیاء کے دیگر ممالک سمیت دنیا بھر میں فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز غیر فعال ہیں اورصارفین کوششوں کے باوجود فیس بک کی ملکیت میں چلنے والی ان سروسز تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے، جو ایسی بندشوں کا سراغ لگاتی ہے، واٹس ایپ کے لیے تقریباً 80 ہزار اور فیس بک کے لیے 50 ہزار سے زیادہ رپورٹس کو لاگ کیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے اعدادوشمار کے مطابق یہ بندش پوری دنیا میں فیس بک سروسز کے صارفین کو متاثر کر رہی ہے اور خاص کر میڈیا ادارے جو سوشل میڈ یا کے زریعے مارکیٹنگ کرتے اور صارفین تک مواد پہنچاتے ہیں وہ بھی بے بس ہیں۔
اس تعطل کے بارے میں فیس بک اور وٹس اپ انتظامیہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ہم اس بارے میں آگاہ ہیں کہ کچھ لوگوں کو ہماری ایپس تک رسائی میں مسئلے کا سامنا کرنا پڑ رہا۔ ہم جلد از جلد چیزوں کو معمول پر لانے کے لیے کام کر رہے ہیں ۔
سروسز غیر فعال ہونے پر فیس انتظامیہ نے کہا ہے کہ تکلیف کے لیے ہم صارفین سے معذرت خواہ ہیں،تاہم فیس بک نے اس مسئلے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی،آن لائن نیٹ ورک کے ماہرین نے خلل کی وجہ فیس بک سائٹس کے ڈی این ایس میں خرابی کا خدشہ ظاہر کیاہے۔
دنیا بھر میں فیس بک ، وٹس اپ اور انسٹاگرام کی سروسزپاکستانی وقت کے مطابق تقریباً رات ساڑھے آٹھ بجے متاثر ہوئیں اور محض ٹوئٹر سماجی رابطوں کی بڑی ویب سائٹ تھی جو بحال رہی لہٰذا صارفین ٹوئٹر پر ہی اپنی مایوسی کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔
فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے ٹوئٹر پر موجود آفیشل اکاؤنٹ بدستور کام کرتے رہے اور وہ ٹوئٹر کے ذریعے ہی اپنے صارفین سے رابطے میں رہیں،تینوں سروسز کو غیر فعال ہوئے 4گھنٹے سے زیادہ وقت گزر چکا ہے۔
جہاں صارفین کی بڑی تعداد ان سروسز کی بندش کی وجہ سے پریشان ہے وہاں ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے طنز و مزاح کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور ساتھ ہی تنقید بھی کی جارہی ہے۔
We’re aware that some people are experiencing issues with WhatsApp at the moment. We’re working to get things back to normal and will send an update here as soon as possible.
Thanks for your patience!
— WhatsApp (@WhatsApp) October 4, 2021
فیس بک کی طرح واٹس ایپ کی انتظامیہ نے بھی ٹوئٹر پر بیان میں کہا ہے کہ ہمیں علم ہے کہ بعض لوگوں کو واٹس ایپ کے استعمال میں مسئلہ درپیش ہے، ہم چیزوں کو معمول پر لانے کیلئے کام کررہے ہیں اور اس حوالے سے جلد ہی آگاہ کیا جائے گا۔
Comments are closed.