شریف خاندان کی کرپشن کا سی پیک سے کوئی تعلق نہیں ہے ،فواد چوہدری

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے سی پیک مختلف چیز ہے اور کرپشن مختلف ، شریف خاندان کی کرپشن کا سی پیک سے کوئی تعلق نہیں ہے کرپشن کی تحقیقات تو ہوں گی۔

اسلام آباد میں سپورٹس اینکر ڈاکٹر نعمان کی کتاب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدر ی نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبوں کے حوالے سے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ مسلم لیگ (ن) ہر وقت اپنے کرپشن سے چین کو کیوں ملاتی ہے۔

وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ شریف خاندان کی کرپشن کا سی پیک سے کوئی تعلق نہیں ہے، کرپشن کا تعلق ان سے ہی سی پیک سے نہیں ہے
انھوں نے کہا کہ کرپشن کی تحقیقات کو سی پیک سے جوڑ کر بیان کرکے وہ تحقیقات سے بچنے کیلئے ابہام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

پر فواد چوہدری نے کہا کہ احسن اقبال پہلے فیصلہ کریں کہ مسلم لیگ (ن) کو چلا کون رہا ہے اور ان کا لیڈر کون ہے، پہلے مسلم لیگ (ن) کے لیڈر کا اعتماد کا ووٹ لیں پھر باہر والوں سے کہیں کہ اعتماد کا ووٹ لیں، عمران خان کو تو قوم کا اعتماد حاصل ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) طویل عرصے بعد ایک اعشاریہ 3 ارب روپے منافع حاصل ہوا ہے جبکہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کی جانب سے دورہ منسوخ کرنے پر ذاتی نقصان ہوا، کرکٹ ملک میں شاید واحد چیز ہے جو پورے پاکستان کو جوڑتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ کراچی سے پشاور تک اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں سے لے کر گوادر کے سمندر تک اگر کوئی ایک چیز پاکستان کو اکٹھا کرتی ہے تو وہ کرکٹ ہے، اس لیے ہمارے دل اپنی ٹیم اور کھلاڑیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے خطاب کے دوران بتایا کہ جب انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے دورہ منسوخ کیا تو ہمیں اپنا نقصان ہوا، پی ٹی وی کا 25، 30 کروڑ روپے کا فائدہ ہونا تھا، اس کا نقصان ہوا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ یہ سال بھی ایسا ہے کہ پی ٹی وی طویل عرصے بعد پہلی مرتبہ ہم ایک اعشاریہ تین ارب روپے کے منافع پر آئے اور یہ پیسے بھی شامل ہو جاتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔

۔

Comments are closed.