موٹر وے پر سفر کیلئے کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی
کراچی ( ویب ڈیسک ) موٹر وے کے ذریعے سفر کرنے کے لیے کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی ، محکمہ داخلہ سندھ نے ٹرانسپورٹ سیکٹر سے متعلق کورونا ایس او پیز کا نیا حکم نامہ جاری کر دیا۔
یہ حکم نامہ صوبہ سندھ میں صوبائی حکومت کی جانب سے محکمہ داخلہ نے جاری کیاہے۔ حکم نامے میں بسوں ، ریل گاڑیوں ، ٹیکسی ڈرائیوروں ، اور ہوم ڈیلیوری سروس والے اسٹاف کے لیے کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے ۔
عملے کی ویکسی نیشن نہ کرانے والے بس اسٹینڈز اور بسوں کو سیل کر دیا جائے گا ، جب کہ ویکسینیشن کارڈ نہ رکھنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا جس کے لیے محکمہ داخلہ سندھ نے پولیس اور انتظامیہ کو سخت ایکشن لینے کا حکم بھی دے ہے۔
ہدایت کی گئی ہے کہ 26 اور 27 ستمبر کو خصوصی طور پر کورونا ویکسی نیشن کارڈ لازمی چیک کریں ، احکامات پر عمل درآمد کے لیے صوبے کے تمام کمشنرز کو بھی ہدایت جاری کر دی گئیں۔
دوسری طرف عالمی ادارہ صحت کی کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی ہے،پاکستان میں کنٹری سربراہ پلیتھا ماہی پالا نے کہا کہ پاکستان میں مکمل ویکسین یافتہ افراد کی تعداد 20 فیصد سے زائد ہوچکی ۔
ان کا کہنا ہے کہ دنیا میں بعض ممالک میں 2 فیصد آبادی کو بھی ویکسین نہیں لگائی گئی، پاکستان میں احتیاطی تدابیر کے باعث ڈیلٹا کیسز اور شرح اموات میں کمی رہی، اسمارٹ لاک ڈاؤ ن کی حکمت عملی کامیاب رہی۔
پاکستان میں احتیاطی تدابیر کے باعث ویکسین کم ہونے کے باوجود کیسز کم رہے،میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ دنیا میں ایسے ممالک بھی ہیں جہاں 2 فیصد آبادی کو بھی ویکسین نہیں لگائی گئی۔
پاکستان ایک روز میں 10 لاکھ ویکسین خوراکیں لگا رہا ہے، پاکستان کی ویکسین لگانے کی مہم انتہائی تیز اور مئوثر ہے، پاکستان میں مکمل ویکسی نیشن یافتہ افراد کی تعداد 20 فیصد سے زائد ہوچکی ہے۔
Comments are closed.