وزیراعظم نے نمل یونیورسٹی گراونڈ و جھیل کی دلکش تصاویر شیئر کیں
اسلام آباد( ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے میانوالی میں واقعہ نمل یونیورسٹی کے تین مختلف مناظر کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
عمران خان نے خوبصورت تصاویر کے ساتھ لکھا ہے نمل یونیورسٹی کے تین مختلف نظارے ، خوبصورت کرکٹ گراؤنڈ ، سالٹ رینج کی چٹان کا ڈھانچہ اور نمل جھیل۔
Three different views of Namal University, showing the beautiful cricket ground, the Salt Range’s rock structure and Namal lake. InshaAllah Namal University will have the best environment for intellectual pursuits. pic.twitter.com/dABbfcEiIb
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 20, 2021
وزیراعظم نے ٹوئٹر پر بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ انشاء اللہ نمل یونیورسٹی میں فکری سرگرمیوں کے لیے بہترین ماحول ہوگا۔
واضح رہے وزیراعظم عمران خان کی میانوالی یونیورسٹی سے بڑی جذباتی وابستگی رہی ہے اور وہ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ وہ جب بھی اس علاقے میں آتے تھے انھیں سائلین تھانوں اور پانی کی درخواستیں دیتے تھے تب عہد کیا تھا یہاں کوئی تبدیلی لانی ہے۔
عمران خان نے 26اکتوبر 2020کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نمل یونیورسٹی کے ماسٹر پلان کی ویڈیو بھی شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں پہلے نالج سٹی کا قیام میرا خواب ہے۔
The Master Plan of my dream to build Pakistan’s first knowledge city. pic.twitter.com/uxZKAUGFzc
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 26, 2020
Comments are closed.