برطانیہ نے پاکستان سمیت 8 ممالک کو ریڈلسٹ سے نکال دیا

لندن( ویب ڈیسک)برطانیہ نے پاکستان اور ترکی سمیت 8 ممالک کو سفری پابندیوں سے متعلق ریڈلسٹ سے نکال دیا ہے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے ٹویٹ پر تصدیق کی۔

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر ٹوئٹر پر بیان مں کہا کہ مجھے تصدیق کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ مجھے علم ہے کہ پچھلے پانچ ماہ کتنے مشکل تھا بہت سارے لوگوں کے لیے جو پاکستان اور برطانوی کے درمیان قربت پر انحصار کرتے ہیں۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ آپسی کوششوں کا نتیجہ ہے اب لوگوں کی آمد ورفت بحال اور مشکلات کم ہوں گی۔

برطانوی ٹرانسپورٹ سکریٹری گرانٹ شیپس نے کہا کہ 22 ستمبر کو شام چار بجے سے پاکستان، ترکی اور مالدیپ سمیت 8 ممالک اور خطوں کو ریڈ لسٹ سے نکالا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسافروں کو سہولت کی فراہمی کے لیے سفر کرنے والوں کے لیے ٹیسٹنگ کے عمل کو آسان بنایا جائے گا تاکہ مسافر وں کے مسائل کو کم کیا جاسکے۔

برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کے مطابق ریڈ لسٹ سے نکلنے والے ممالک میں پاکستان کے علاوہ ترکی، مصر، مالدیپ، سری لنکا، عمان، بنگلا دیش اور کینیا بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ نے 9 اپریل سے پاکستان سمیت 4 ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا اس کے بعد حکومت پاکستان نے بھی ریڈ لسٹ سے نام نکالنے کیلئے برطانوی حکام پر دباو ڈالا ۔

Comments are closed.