فیصلہ مایوس کن ہے، نیوزی لینڈ کس دنیا میں رہ رہا ہے، رمیض راجہ
لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین رمیض راجہ نے نیوزی لینڈ کے اچانک دورہ منسوخ کرنے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوسناک خبر ہے۔
رمیض راجہ نے کہاشائقین اور ہمارے کھلاڑیوں کے لیے بہت افسوس ہے انھوں نے کہا کہ سیکورٹی کے خطرے پر یکطرفہ انداز اپناتے ہوئے دورے سے باہر نکلنا بہت مایوس کن ہے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ خاص طور پر جب یہ عمل ہم سے شیئر بھی نہیں کیاگیا اور فیصلہ کرلیا،نیوزی لینڈ کس دنیا میں رہ رہا ہے؟ وہ ہمیں آئی سی سی میں سنے گا۔
چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے بھی مایوسی کااظہارکرتے ہوئے کہا نیوزی لینڈ کو ٹیم لینے خصوصی چارٹر طیارہ آ رہاہے۔
جاری ہے
سابق فاسٹ باولر اور ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے کہا کہ مجھے تو یہ معاملہ پہلے سے طے شدہ لگتاہے کیونکہ ایک دن پہلے یہی ٹیم پنڈی سٹیڈیم میں پریکٹس کرتی ہے اور دوسرے دن میچ سے چند گھنٹے پہلے فیصلہ کرلیا جاتاہے۔
انھوں نے کہاکہ یہ پاکستان اور پاکستان کی کرکٹ کے خلاف سازش ہوئی ہے اور کیوی ٹیم کو اس معاملے پر ذمہ داری کامظاہر ہ کرنا چایئے تھا پاکستان نے نیوزی لینڈ میں مشکل حالات میں کرکٹ کھیلی تھی۔
عامرسہیل نے کیوی فیصلے پر تعجب کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تو اس بات پر حیرت ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے رابطہ کرنے کے باوجود ان کی کیوی ہم منصب نے سیریز منسوخی کا فیصلہ کیو ں کیا؟
انھوں نے کہا کہ میرا تو اب بھی یہ مشورہ ہے کہ چارٹر طیارہ آنے سے قبل پاکستانی حکام کو مہمان ٹیم کو روکنے کیلئے بات چیت کرنی چایئے بے شک یہ بات چیت حکومتی لیول پر کی جائے۔
Comments are closed.