نیوزی لینڈ نے ہماری ساکھ خراب کی چپ نہیں رہیں گے، سینیٹر فیصل جاوید
اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک)سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے نیوزی لینڈ کی طرف سے اچانک دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر ہم چپ نہیں رہیں گے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچایاگیاہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر جاوید نے کہاکہ جب آپ کی سکیورٹی ٹیم آئی ہے اس نے گرین سگنل دیاہے آپ ان کی رپورٹ پر پاکستان آئے ہیں تو پھر اچانک راتوں رات ایسا کیا ہو گیا تھا یہ سوالیہ نشان ہے۔
سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی مسلہ نہیں ہے حالیہ عرصہ میں جنوبی افریقہ ، ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں پاکستان آ کر کھیل چکی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل بھی پاکستان میں ہی کھیلی گئی، کشمیر پریمئر لیگ کھیلی گئی اس سے پہلے ایم سی سی بھی پاکستان کادورہ کرچکاہے بلکہ کیوی ٹیم گراونڈ میں گئی ہوٹل میں رہی کہیں کوئی ایشو نہیں تھا۔
انھوں نے کہا پی ایس ایل چھ میں تمام انٹرنیشنل کھلاڑی پاکستان میں کرکٹ کھیل کر گئے ہیں ہم نے اتنی محنت کے بعد حالات بہتر کئے پوری عالمی برادری اس کی معترف بھی ہے۔
انھوں نے کہا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور کئی ممالک کے سربراہان آتے ہیں مگر سکیورٹی کاکوئی ایشو نہیں آیا، فیصل جاوید نے کہا کہ ہم اس فیصلے پر خاموش نہیں رہے گے ۔
Comments are closed.